آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ (مئی 2025ء) سیمنٹ کی فروخت 8.57 فیصد اضافے سے 46.51 لاکھ ٹن رہی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ مئی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 36.62 لاکھ ٹن اور برآمدات 9.89 لاکھ ٹن رہی۔
رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں سیمنٹ کی کھپت 4 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار ٹن رہی، سیمنٹ کی مجموعی فروخت رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں 2.46 فیصد بڑھی ہے۔
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 1.94 فیصد کم ہو کر 3.44 کروڑ ٹن رہی جبکہ اسی عرصے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 25.7 فیصد بڑھ کر 83 لاکھ 45 ہزار ٹن رہی۔
ترجمان اے پی سی ایم اے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی کھپت کم ہونے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے اقدامات کرے گی۔