• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کی وصولیوں میں شارٹ فال کا سامنا


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کی وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق پہلے 11ماہ میں 1 ہزار ارب 30 کروڑ روپے شارٹ فال کا سامنا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 10ہزار 2 ارب روپے کی وصولیاں ہو سکیں، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گیارہ ہزار 24 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف مئی میں 193 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا، مئی میں 907 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہو سکے، مئی میں 11 سو ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں انکم ٹیکس مد میں 4600 ارب 40 کروڑ روپے وصولی کا ہدف تھا، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں انکم ٹیکس مد میں 4900 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جی ایس ٹی مد میں 4400 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف تھا، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جی ایس ٹی مد میں 3500 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مد میں 838 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مد میں 672 ارب روپے حاصل ہو سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی مد میں 1 ہزار 425 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی مد میں 1 ہزار 160ارب روپے حاصل ہوئے۔

تجارتی خبریں سے مزید