• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں پھر تمام شعبوں سے آگے

پاکستان میں ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ سب سے آگے رہا، جس نے 11 ماہ میں 499 ارب روپے کا ٹیکس دیا۔

تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس دینے میں برآمدات، ہول سیلز اور ریٹیلرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق 11 ماہ میں برآمدات سے 96 ارب 36 کروڑ روپے، جائیداد کی فروخت سے 110 ارب جبکہ جائیداد کی خریداری پر 109 ارب 68 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہول سیل کاروبار سے 22 ارب 36 کروڑ روپے جبکہ ریٹیل سے 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ برامدات کے شعبے سے 96 ارب36 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیے گئے۔

تنخواہ دار طبقہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی ٹیکس دینے میں معیشت کے تمام شعبوں سے آگے رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید