دبئی (سبط عارف) دبئی میں دستی سامان کی چیکنگ کیلئے نئے جدید اسکینرز نصب ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کے لئے ایک اور بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ دبئی حکام نے سکیورٹی چیک کو مزید تیز اور آسان بنانے کے لئے جدید ترین اسکینرز نصب کر دیئے ہیں۔ اب مسافروں کو دستی سامان ( ہینڈ بیگ) سے لیپ ٹاپ یا دیگر الیکٹرانک سامان نکالنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ پانی اور جوس کی بوتلیں بھی الگ کرنے کی زحمت ختم ہو گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت سکیورٹی چیک کے دوران نہ جوتے اتارنے ہوں گے اور نہ ہی بیگ کھولنا پڑے گا، جس سے لمبی قطاروں اور تاخیر سے نجات ملے گی۔