پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی رہنما جان ماری لی پین کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آئندہ تین ماہ میں متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی انتہائی دائیں بازو کی معروف سیاسی رہنما ماری لو پین کے خلاف اپیل ٹرائل آج پیرس میں ختم ہو گیا ہے، جس کا فیصلہ ان کی صدارت کی امید پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔یہ ٹرائل یورپی پارلیمنٹ کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر مبنی تھا، جس میں عدالت نے الزام لگایا کہ لو پین اور ان کی جماعت Rassemblement National (نیشنل ریلی) نے 2004 سے 2016 تک یورپی پارلیمنٹ کے امدادی فنڈز کو غلط طریقے سے استعمال کیا۔پیرس کی پہلی عدالت نے 31 مارچ 2025 کو لو پین کو یورپی پارلیمنٹ فنڈز کے غلط استعمال میں گناہگار قرار دیا تھا اور انہیں مندرجہ ذیل سزائیں دی تھیں پانچ سال تک عوامی عہدے رکھنے یا الیکشن لڑنے سے معذرت ، پانچ سال قید (جس میں سے ٢ سال معطل)ایک لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا گیا تھایہ سزا اپیل تک مؤثر نہیں تھی۔