کراچی (نیوز ڈیسک)مقامی قوانین پر عمل نہ کرنے کے الزام پر روس میں واٹس ایپ کو مکمل بلاک کردیا گیا ،شہری ریاستی حمایت یافتہ قومی میسنجر میکس کا استعمال کریں،حکام ،یہ نگرانی کا ذریعہ ہے، ناقدین ،10 کروڑ سے زائد صارفین کو نجی اور محفوظ رابطے سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش منفی قدم ہے، واٹس ایپ ،میٹا کی ملکیت والے امریکی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو روس میں مقامی قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ کریملن نے کہ روسی شہری اس کے بجائے ریاستی حمایت یافتہ ’قومی میسنجر‘ استعمال کریں۔