• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جدید ہلکے طیاروں کی تیاری، جرمن کمپنی کیساتھ معاہدہ

کراچی(این این آئی)پاکستان میں جرمن کمپنی کے اشتراک سے لائٹ ویٹ طیارے بنیں گے، معاہدہ طے،جرمنی اور پاکستان کی ایوی ایشن کمپنیاں مشترکہ طور پر آئندہ سال سے طیارے کی مینوفیکچرنگ کریں گے.

غیر ملکی ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے لیے تیار ہو گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کے لیے کوششیں رنگ لانے لگیں،جرمن کمپنی اور پاکستانی کمپنی کے درمیان لائٹ ویٹ طیاروں کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

جرمن ایوی ایشن کمپنی سیلیئر اور پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن مشترکہ طور پر آئندہ سال سے جائرو کاپٹر نامی لائٹ ویٹ طیارے کی مینوفیکچرنگ کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن اور جرمنی کی سیلیئر گروپ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان نے اس ضمن میں بتایا کہ جائرو کاپٹرز کی پاکستان میں مینو فیکچرنگ سے پاکستان میں ایوی ایشن کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

اہم خبریں سے مزید