اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکانٹ خسارے میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے، پاکستان اپنے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر مزید بڑھائے۔ ایک بیان میں عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستان مصنوعی طور پر کرنٹ اکانٹ خسارہ کم نہ دکھائے، پاکستان کو بیرونی مالی ذمہ داریاں کم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنی ہوگی اور بیرونی مالی ذمہ داریاں کم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے کرنٹ اکانٹ میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔