• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز کا ایک سے 200 کلومیٹر فاصلے کیلئے کرایہ یکساں کرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے ایک سے 200کلومیٹر کے درمیان فاصلے کے لیے کرایہ درست اور یکساں کرنے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد مسافروں کے لیے زیادہ مساوی اور شفاف کرایوں کا ڈھانچہ فراہم کرنا ہے، کرایوں کا نیا ڈھانچہ ایک سے 200 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر چلنے والی تمام ٹرینوں پر لاگو ہو گا، جس سے ایک مستقل اور منصفانہ قیمتوں کا نظام یقینی بنایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید