• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد

وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام مسجل (رجسٹرار) کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں تمام طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق طلبہ تنظیمیں کوئی بھی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمی جامعہ کے حدود میں سرانجام نہیں دے سکتیں۔

اس دفتری حکم پر عمل نہ کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے طلبہ کا داخلہ فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید