لاہور،فیروزوالہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) بادامی باغ مچھلی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی3ڈاکوعثمان، راحیل اورفیضان گرفتار، 2فرار ہوگئے۔ پولیس نے5 موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش ، ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے مطابق خانپور طارق ٹاؤن میں مشتبہ موٹرسائیکل سواروںنے تعاقب پر فائرنگ کردی ، پولیس نے دونوں ڈاکو ندیم اسلم اور عبدالغفار کوگرفتارکرلیا ۔