• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی رہنما نے پارلیمنٹ پر 2 فلسطینی پرچم لہرا دیئے

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اطالوی سیاسی رہنما استفانو اپوزو (Stefano Apuzzo) نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اطالوی پارلیمنٹ پر دو فلسطینی پرچم لہرا دیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ رکن پارلیمنٹ استفانو اپوزو نے مختصر ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

23 مئی کو شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو میں انہیں روم کے پالازو مونٹیسیٹوریو (اطالوی پارلیمنٹ) میں چیمبر آف ڈیپٹیز کی بالکونی پر دو فلسطینی پرچم لٹکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کے مطابق اطالوی پارلیمنٹ پر فلسطینی پرچم بلند کرنے کا مقصد مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس علامتی کارروائی کا مقصد غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کے مطالبے کو دہرانا ہے، تاکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔

انہوں نے اطالوی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی افواج کو زائد اسلحہ فراہم نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام ہمیشہ حکومتوں سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور اسرائیلی حکومت اور وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی دنیا کے فلسطین حامی نوجوانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔

استفانو اپوزو نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہم فوری جنگ بندی، انسانی امداد، غزہ کی پٹی تک رسائی اور تمام شہری یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ استفانو اپوزو اٹلی میں 9 جون کو ہونے والے انتخابات میں شمالی اٹلی کے حلقے سے کھڑے ہورہے ہیں۔ وہ دائیں بازو کی جماعت گرین اینڈ لیفٹ الائنس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید