سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ویڈیولنک پر ملاقات کے دوران عشرت العباد نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے مجھے فعال ہونا چاہیے، کئی سال لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔
عشرت العباد نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے مشاورت کرتا رہا ہوں، میں ملک سے جانے کے بعد ملک کےلیے دعاگو رہا ہوں، کب آنا ہے اس کےلیے وقت ضروری ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے جو بھی کرنا ہے پاکستان آکر ہی کرنا ہے، واپس آنے کے بارے میں مناسب وقت پر تفصیل بتاؤں گا۔