• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جامعات کے طلبہ نے فلسطین حامی بینرز اٹھا کر ڈگریاں وصول کیں


غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی طلبا کا احتجاج جاری ہے، امریکی جامعات کی گریجویشن تقاریب میں طلبا نے فلسطین حامی بینرز اٹھا کر ڈگریاں وصول کیں۔

ویل کارنل میڈیسن  ( Weill Cornell Medicine) یونیورسٹی میں غزہ سے آئے طالبعلم نے  فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر امریکی جامعات کی مذمت کی۔

غزہ میں خدمات انجام دیتے ہیلتھ ورکرز سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

 غزہ میں جاری نسل کشی پر جاپان میں بھی احتجاج کیا گیا، فلسطین حامیوں نے ٹوکیوں میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب  امریکی ریاست مشی گن میں 3 روزہ پیپلز کانفرنس برائے فلسطین جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس میں غزہ میں جاری مظالم کو روکنے کیلئے حکمت عملی اور ٹیکٹکس پر تقاریر اور پلینری سیشنز ہورہےہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید