• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نظام پر پاکستان کی سب سے بڑی ”گریٹ ڈیبیٹ“ آج ”جیونیوز“ پر ، مفتاح اسماعیل، شبر زیدی، عمار حبیب، خالد کھوکھر، عتیق میر اور آصف سم سم شریک

کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ایسے میں جنگ جیو گروپ نے”پاکستان کے لیے کچھ کر ڈالو“ کا سلوگن دے کر پاکستانی قوم اور ہر فرد کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر سیاسی جماعتوں اور تمام ریاستی اداروں کو ملک میں پیدا شدہ بحرانوں پر سوچنا ہے اور ملک کو ان تمام مشکلات سے باہر نکالنا ہے۔ گذشتہ دِنوں معیشت میں بہتری لانے کیلئے تخلیق کی گئی ”گریٹ ڈیبیٹ“ کے بعد اس بار ٹیکس کے نظام پر پاکستان کی سب سے بڑی اور اہم گریٹ ڈیبیٹ اتوار کو ”جیونیوز“ سے نشر کی جائے گی۔ طویل دورانیئے پر مشتمل اس گریٹ ڈیبیٹ میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، ماہر معیشت عمار حبیب، کسان اتحاد کونسل کے صدر خالد کھوکھر، آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر اور آباد کے چیئرمین آصف سم سم اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور ٹیکس نظام کے حوالے سے بہترین تجاویز کو سامنے لانے کیلئے مرتب کی گئی اس گریٹ ڈیبیٹ کا عنوان ”پاکستان کے لیے کر ڈالو“ رکھا گیا ہے۔ گریٹ ڈیبیٹ دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔ سینئر صحافی، تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید