• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کراچی میں پیٹ سی ٹی اسکین کی مشین غیرفعال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں پیٹ سی ٹی اسکین کی مشین غیر فعال ہو گئی ہے جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پیٹ سی ٹی اسکین ایک مہنگا اسکین جو پاکستان میں سرکاری سطح پر صرف جناح اسپتال میں مفت ہو رہا ہے ۔ مشین کے غیر فعال ہونے سے کراچی ، اندرون سندھ سمیت بلوچستان سے آنے والے کینسر کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ اسکین کینسر کے مرض کی تشخیص کے لئے کیا جاتا ہے اور نجی اسپتالوں میں اس کی فیس 50ہزار سے زائد ہے ۔ اس سلسلے میں سائبر نائف کے سربراہ پروفیسر طارق محمود کا کہنا تھا کہ مشین کو دماغ اور امراض قلب کی بیماریوں کے حوالے سے اپ گریڈ کیا جار ہا ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مشین پر کافی لوڈ ہوتا ہے اس لئے اس کی ریگولر مینٹیننس کرائی جاتی ہے جس کے لئے چند دن مشین بند رہتی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید