• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ‘ رحیم آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت رحیم آغا ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی اسلم ترین، امرالدین اور ملک محمد حسین شاہوانی اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب میں رحیم آغا نے نام نہاد تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاجر دوست نہیں بلکہ تاجر دشمن اسکیم ہے ہم کسی قیمت پر اس کو تسلیم نہیں کریں گے بلوچستان میں انڈسٹری ہے نہ ہی کاروبار کے مواقع ہیں ۔ھمارے تاجر دوسروں صوبوں سے اشیاء قرض پر خرید کر لاتے ہیں پھر چند مہینوں میں وہ ادھار واپس کر دیتے ہیں بلوچستان کی معروضی اور زمینی حقائق دوسرے صوبوں سے مختلف ہیں ہماری تجارت کا درو مدار دو بارڈر پر ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تاجروں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائیگی۔
کوئٹہ سے مزید