• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناواں، 2 کروڑ سے زائد کا ڈاکہ، دیگر 8 علاقوں میں لوٹ مار

لاہور(کر ائم رپو رٹر) مناواں کے علاقہ میں پولیس یونیفارم پہنے 4 ڈاکو محمد اشفاق کے گھر گھس گئے ، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 70 لاکھ روپے ، 50 تولہ سونا، 50 لاکھ کے پرائز بانڈ اور قیمتی گھڑیاں اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے، ہربنس پورہ میں اسلم سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل فون ،شالیمار میں نوید کی فیملی سے 2 لاکھ زیورات اور ملت پارک میں شہباز کی فیملی سے 1 لاکھ زیورات ، اسلام پورہ میں ارشد کی فیملی سے 2 لاکھ ،لٹن روڈ میں زبیر سے ایک لاکھ اور موبائل فون ،ساندہ میں شکیل سے 70 ہزار اور موبائل فون ،وحدت کالونی میں طارق سے50 ہزار اور موبائل فون ،نشتر کالونی میں گوہر سے 30 ہزار اور موبائل فون ،سمن آباد میں بابر سے 20 ہزار موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔سول لائن،نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ شادمان لیاقت آباد نوانکوٹ راوی روڈ اور گلبرگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید