• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4لاشیں برآمد، 2خواتین سمیت3افراد دم توڑ گئے

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) کوٹ لکھپت کے علاقہ شنگائی برج کے قریب سے ایک لاش ملی ،نو لکھا کے علاقہ اک موریہ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ، ہربنس پورہ پل کے قریب سے 25سالہ نوجوان ، مزنگ میں عابد مارکیٹ سے نامعلوم خاتو ن کی لاش ملی ، ٹاؤن شپ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی 50 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔ نواں کوٹ کے علاقہ سٹی اڈا سے3روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی 50 سالہ خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی، گلشن اقبال کے علاقہ سےبے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 62 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔کسی کی بھی شناخت نہیں ہوسکی۔
لاہور سے مزید