حماس نے غزہ میں جبالیہ کیمپ کی ایک سرنگ میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا۔
حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرنگ میں گھسنے والے تمام اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک، زخمی یا گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں سے اسلحہ بھی چھین لیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سےاسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن منایا گیا، مغربی کنارےاور بیروت میں بھی جشن منایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے کسی بھی فوجی کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔