• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بپاشا باسو مصنفہ بننے کو تیار، کتاب لکھنے کا اعلان

بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو جلد ایک کتاب لکھنے والی ہیں، جس میں وہ  زندگی کے سفر اور اپنی سیلف ڈسکوری سے متعلق بتائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو جلد ایک مصنفہ بھی بن جائیں گی کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی کے اہم پہلو پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ بپاشا باسو نے کہا کہ ان کی زندگی یکساں طور پر چیلنجنگ بھی رہی اور بہت اچھی بھی اور یہ کہ وہ اپنی زندگی کے اس ’نئے باب‘ کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔

بپاشا باسو نے مزید کہا کہ لیکن جس چیز نے میری ہمت بندھائے رکھی وہ زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کا شعوری فیصلہ تھا۔ مجھے محسوس ہوا کہ اب وقت آگیا کہ میں اپنے تجربات اپنے فینز اور قارئین کے ساتھ شیئر کروں۔ 

اداکارہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے دی سن فلاور سیڈس اور ایل وینچرز میں ایک اچھی ٹیم ملی ہے جو میرے اس خواب کو پورا کرنے کےلیے میرے ساتھ کام کرے گی۔

خیال رہے کہ زندگی کا سفر، سیلف ڈیسکوور پر لکھی جانے والی بپاشا باسو کی کتاب اگلے سال شائع کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید