• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کرونگا، گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر ہتک عزت بل پر دستخط نہیں کرونگا۔ اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لینگے، صحافتی تنظیموں کو یقین دہانی ، گورنر ہاؤس ورکرز ، عوام کیلئے کھلا ہے اتوار کو گورنر سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی جس کے دوران صحافتی نمائندوں نے ہتک عزت بل 2024بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، ملاقات کرنیوالے وفد میں صدر سی پی این ای ارشاد عارف اور سیکرٹری پی ایف یو جے ارشد انصاری ، ایمنڈ کے سیکرٹری جنرل حافظ طارق محمود ، نائب صدر محمد عثمان ،پی بی اے کے نوید کاشف ، امتنان شاہد اور سابق صدر سی پی این ای کاظم خان شامل تھے،صحافتی نمائندوں نے کہا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔ گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر مزید مشاورت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ شقوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ، گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی چنیوٹ کے وفد نے ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ ،ضلعی صدر سید علی رضا کی قیادت میں ملاقات کی،.جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی ،ضلعی سیکرٹری سید کلیم علی امیر اور پارٹی کارکنان بھی شامل تھے،اس موقع پر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس پارٹی ورکرز اور پنجاب کے عوام کیلئے کھلا ہے۔

اہم خبریں سے مزید