• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے طلعت حسین کا انتقال شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دے دیا

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طلعت حسین کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ستارہ امتیاز پہنا ہوا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ طلعت حسین کا انتقال شوبز انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، اب وہ اللّٰہ کے حوالے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں طلعت حسین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

واضح رہے کہ معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے، ان کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید