چین کے صوبہ گوئیژو میں تقریباً ایک درجن مخروطی شکل کے پہاڑ موجود ہیں۔ مثلث کی شکل کے یہ پہاڑ اوپر کی جانب یک جا ہوکر بالکل اہرام مصر کی شکل سے مشابہہ لگتے ہیں۔
حالیہ سالوں میں گوئیژو کے انلونگ کاؤنٹی میں اہرام مصر جیسے ان پہاڑوں کی وجہ سے یہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اسکی تصاویر دیکھ کر اس جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔
اہرام مصر سے مشابہت کے علاوہ ان کی ایک خاص بات چٹانوں کہ تہہ نہایت صناعی کے ساتھ اوپر تلے بچھی ہوئی ہیں جیسے کسی نے انھیں ترتیب سے رکھا ہے۔
تاہم جب سے اس انلونگ اہرام مصر جیسے پہاڑوں کی تصاویر 2018 سے آن لائن گردش میں آئی ہیں، تب سے انکی اصل کے بارے میں سازشی نظریہ بھی سامنے آ رہا ہے۔
حالانکہ ماہرین کی جانب سے لوگوں کو اس حوالے سے کسی بھی سازشی نظریے کے نہ ہونے اور انکے مکمل قدرتی ہونے پر قائل کرنے کی بہترین کاوش کی گئی۔
لیکن پھر بھی کچھ لوگ اب بھی یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ قدیم انسانی تہذیب یا پھر کسی اور سیارے کے مخلوق نے بنائے ہیں۔