• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ایٹمی پروگرام کے خلاف روز اول سے سازش جاری ہے، ڈاکٹر ثمر مبارک مند


ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف روز اول سے سازش جاری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کے انچارج ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف روزِ اول سے سازش جاری ہے، اس کے باوجود ایٹمی پروگرام جاری ہے۔

ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے مزید کہا کہ پاکستان نے کروز میزائل بنالیے جو جہاز ہی نہیں آبدوز سے بھی لانچ ہو سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے کروز میزائل ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید