• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار حسن رحیم کی فلسطینیوں کی حالتِ زار پر درد بھری نظم

گلوکار حسن رحیم ـــ فائل فوٹو
 گلوکار حسن رحیم ـــ فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار حسن رحیم نے فلسطینیوں کی حالتِ زار پر درد بھری نظم لکھ دی۔

حسن رحیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر دنیا کو خاموش دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نظم لکھی ہے جس کا عنوان’سمجھ سے باہر ہے‘ رکھا ہے۔

یہ نظم کچھ یوں ہے؛

تن سے جدا سر اتنے 
یہ انسانیت کیسے میری سجھ سے باہر ہے
ابھی بھی زبانوں پر لگام کتنے 
یہ انسانیت کیسے میری سجھ سے باہر ہے
تمہاری خاموشی بڑھائے اسرائیلی فتنے کو
یہ انسانیت کیسے میری سجھ سے باہر ہے
شکوہ خدا سے نہیں اس کے بندوں سے ہے
ان کی نیندیں چین کی کیسے میری سجھ سے باہر ہے















رفح کی طرف صرف نظریں کیے ہیں بیٹھے 
اب انتظار ہے کس کا میری سجھ سے باہر ہے 
مایوسی نے بھی ٹیک دیے گٹھنے اپنے
یہ کیسا امتحان خدا کا میری سمجھ سے باہر ہے
ایک گھر کا خون ابھی خشک ہوا نہیں 
اگلے گھر سے خون اتنا نکلا میری سمجھ سے باہر ہے
یہ خون کی ندیاں پوچھیں گی اس دن ہم سے
یہ کیسے انسانیت تھی، ہماری تو سمجھ سے باہر ہے

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے اب تک 46 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 36 ہزار 96 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 81 ہزار 136 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید