• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا شمار جلد بڑی معیشتوں میں ہوگا، قونصل جنرل امارات کراچی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ یو اے ای پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں ہمیشہ آگے رہے گا،پاکستان کا شمار جلد بڑی معیشتوں میں ہوگا،۔ کراچی بوٹ بیسن پر "یو بینک" کی پہلی اسلامک بینکنگ برانچ کے افتتاح کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کا یہ ایک اور بڑا کام ہے۔ افتتاحی تقریب میں اسٹیٹ بینک کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ثمر حسین نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں یو بینک کا جال پھیلا رہا ہے، امارات پاکستان کو اس کی معیشت کو دنیا میں اوپر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالتا رہے گا اور ایک دن یقینا پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا۔ سی ای او یو بینک محمد عیسی محمد علی طاہری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یو بینک کی اسلامک برانچ سے صارفین کو شاندار سہولیات میسر آسکیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید