بھارت کی ریاست ہریانہ میں موتیا کے آپریشن کے بعد بندر کی بینائی واپس آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جانوروں کے سرکاری اسپتال میں بندر کا موتیا کا کامیاب آپریشن کیا گیا، کرنٹ سے جھلسنے کے بعد بندر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں اس طرح کا آپریشن پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک شخص بندر کو زخمی حالت میں لایا تھا، بندر چل بھی نہیں پارہا تھا اور اس کا جسم جھلسا ہوا تھا، علاج کے کئی دنوں بعد جب بندر نے چلنا پھرنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ اسے نظر بھی نہیں آرہا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے پتہ لگایا کہ بندر کی دونوں آنکھوں میں سفید موتیا ہے جس کے بعد اس کا آپریشن کردیا گیا۔