فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تاجر دوست اسکیم کے تحت کاروباری طبقے کی رجسٹریشن جاری ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 30 مئی تک 21 ہزار 870 کاروباری افراد تاجر دوست اسکیم پر رجسٹرڈ ہو گئے۔
30 مئی تک کراچی سے 5 ہزار 512، لاہور سے 6 ہزار 706 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اب تک 1 ہزار 927، راولپنڈی سے 2 ہزار 742، پشاور سے 1 ہزار 857 تاجر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
کوئٹہ سے تاجر دوست اسکیم پر 1 ہزار 226 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق تاجر دوست اسکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں اہم اقدام ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاجر برادری کی شراکت سے تاجر دوست اسکیم اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ ملےگا۔