اسلام آباد(اے پی پی)آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو، GO)میں 40فیصد حصص کا حصول مکمل کرکے اپنی عالمی ریٹیل توسیع میں مزید پیش رفت کی ہے۔آرامکو پروڈکٹس اور سروسز کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ یاسر مفتی کے مطابق عالمی سطح پر ہمارے ریٹیل کاروبار کی وسعت میں تیزی آ رہی ہے اور ان شیئرز کا حصول ہمارے سفر میں اگلا اہم قدم ہے‘ گیس اینڈ آئل لمیٹڈ کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان میں صارفین کو آرامکو کی اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ آرامکو جو کہ دنیا کی سر فہرست توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے ، کمپنی کی پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری ہے جو ابھرتی ہوئی معاشی مارکیٹوں میں آرامکو کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا اشارہ دیتی ہے۔