• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات


پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی ٹوئنٹی ورلٖڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان اور امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، امید ہے میچز دلچسپ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان کرکٹ ٹیم سے چند بولنگ اور بیٹنگ کی ٹپس سیکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میگا کرکٹ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈیلس میں کھیلے گی۔

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے، جس میں بھارت، امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید