کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کاروباری اعتماد میں 4فیصد بہتری آئی ہے،سروے کے نتائج کے مطابق، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بھاری ٹیکسز اور حکومت کی متضاد پالیسیاں کاروباری اداروں کی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کے اہم خدشات ہیں، اگرچہ کاروباری اعتماد بدستور منفی ہے، لیکن بزنس کانفیڈنس انڈیکس مجموعی طور پر منفی 14فیصد رہا ،جو ستمبر سے اکتوبر میں کیے گئے سروے ویو24کے منفی 18فیصد کے مقابلے میں 4فیصد مثبت ہے۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI) نے مارچ سے اپریل 2024 کے دوران ملک بھر میں کئے گئے اپنے جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس(BCI)سروے Wave 25کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔