لاہور(ایجنسیاں)سابق صدرمملکت وتحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں تو ہمت ہار گیا ہوں‘ پاکستان میں احتساب کرنا ممکن نہیں‘اشرافیہ احتساب کے معاملے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘سارا ایلیٹ کلاس اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں، لوگوں کو یقین ہے پاکستان میں انصاف نہیں ہوگا‘ اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے ۔ منگل کو لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ رجیم چینج سے پاکستان کو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا، اس وقت مقامی تاجر باہر جارہا تو باہر سے سرمایہ کار کیسے آئے گا‘سائفر کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہی فیصلہ آنا چاہیے تھا کیونکہ سائفر پر سیکشن آفیسر نہیں، وزیراعظم ہی طے کرتا ہے کہ اس کے بارے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں‘ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں‘ گزشتہ 2سال سے میڈیا کے ذریعے مذاکرات ہو رہے ہیں۔