• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر خاتون کے بال کاٹنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایچ آر سی پی

کراچی (نیوز ڈیسک) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کے زبردستی بال کاٹنے کے معاملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان ایچ آر سی پی نے کہا کہ ائیرپورٹ سیکورٹی کے اہلکاروں کا خاتون مسافر کے بال کاٹنا اس کی عزت نفس اور پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ یہ حرکت سمجھ سے باہر ہے اور اس کا دفاع کسی بھی طرح ممکن نہیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایچ آر سی پی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ریاست کو چاہیے کہ وہ خواتین کی عزت اور پرائیویسی کے حق کو ہر سطح پر یقینی بنائے۔