کوپن ہیگن (پ ر) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ویلبی پارک میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار کوپن ہیگن میلے کا اہتمام کیا گیا۔ میلے میں پاکستانی و ڈینش فیملیوں کے ساتھ دوسری کمیونٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ میلے میں مہمان خصوصی ڈنمارک میں سفیر پاکستان شعیب سرور، ڈینش سفارتخانہ اسلام آباد میں تعینات ڈنمارک کے سفیر جیکب لنولف، کوپن ہیگن کی میئر اور ڈنمارک کے سابق پارلیمنٹرین اور گرین پارٹی کے سربراہ ملک سکندر صدیق نے شرکت اور شرکاء سے خطاب کیا۔ سفیر پاکستان شعیب سرور نے کہا کہ پاکستان کے ڈنمارک کے ساتھ پچھتر سالہ اچھے تعلقات ہیں ان تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لئے مشترکہ کام کرتے ر ہیں گے۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ڈنمارک کے اندر پاکستان جیساں محول محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام ڈنمارک میں ہمارے لئے ضروری ہیں تاکہ ہم پاکستانی کلچر کے ساتھ جوڑے رہے، انہوں مزید دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے میلہ انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ میلے کو سال میں دو دفعہ منعقد کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی اسی طرح کے پاکستانی ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں۔ تمام مہمانوں نے مل کر پاکستان کی پچھترویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ نوجوان نسل اور بچے میلے میں پاکستانی ثقافت کو دیکھ کر بہت خوش دکھائی دئیے۔ ڈھول کی تھاپ اور لائف میوزک پر خوب ہلہ گولہ کیا۔ ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر آروس سے بھی کثیر تعداد میں فیملیز کوپن ہیگن میلہ دیکھنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ کوپن ہیگن میلے نے پاکستان کے میلوں کی یاد تازہ کردی، انہوں نے کہا کہ میلے کے سبب تیس سال پرانے جاننے والوں لوگوں سے ملاقات ہوئی، کھانے پینے اور کپڑوں مختلف اسٹال لگے ہوئے تھے، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد گول گپے، سموسہ چاٹ، بریانی اور قلفی سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے، پاکستانی آم کی خوشبو پورے میلے میں پھیلی ہوئی تھی اور شام کو پاکستانی آم اسٹال سے ختم ہوچکے تھے اور لوکل لوگ ان سے آموں کا آڈر بک کروا رہے تھے سارا دن ڈھول کی تھاپ اور گانوں کی دھن پر لوگ جھومتے رہے۔ میلے میں ظفر شیخ کے ساتھ ساتھ تمام فنکاروں نے خوب رنگ جمایا اور خوب داد وصول کی۔ میڈیا کوریج کے لئے میلہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر شوکت علی نے میڈیا پرسن کو خصوصی پاس جاری کروائے، جس سے میلہ کی کوریج میں آسانی رہی۔ کوپن ہیگن میلہ کی کامیابی میں مجلس عاملہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عاطف الیاس، اعجاز ولایت، نسیم شاہ، تنویر اشرف، جان منصور اور بالخصوص سوشل میڈیا کی ٹیم اور رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوان جو میلہ میں آنے والے مہمانوں کو گائیڈ لائن دے رہے تھے۔ ڈنمارک کے شہر آروس سے راجہ لیاقت علی، چوہدری محمد مشتاق، راجہ محمد جمیل، عدنان طارق محمود، چوہدری نعمان، عدیل بٹ، راجہ سلیم، راجہ امتیاز، نواز مرزا اور تمام پاکستانی کمیونٹی نے بہترین اور کامیاب میلہ منعقد کرنے پر کوپن ہیگن میلہ کمیٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد دی۔