• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بڑھتے جرائم سرمایہ کاری پالیسی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں‘ عشرت العباد

دبئی (سبط عارف )سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی شرح موجودہ سیاسی حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی اورپاکستان میں بیرونی انویسٹمنٹ لانے کی فوجی قیادت کی انتھک کوششوں کونقصان پہنچا سکتی ہے ۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عشرت العباد نے ایک بار پھر شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کراچی میں امن وامان کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ شہر میں امن وامان کی بحالی کی مؤثر حکمت کی تشکیل کیلئے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔