کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے دور میں نالوں پر مکانات اور دکانیں بنائی گئیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کام کروا رہی ہے اور ایم کیو ایم ان کاموں پر جھنڈے لگا لیتی ہے،کراچی سے کچرے کی صفائی کے ساتھ سیاسی اور ذہنی صفائی بھی کریں گے عیدالاضحی کے فوری بعد نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا، عید کے دنوں میں آلائشیں اٹھانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر کے توسیع علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔