• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کی تجویز تسلیم نہ کرنے پر حماس رہنماؤں کو گرفتاریوں کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے کے مطابق امریکا نے دھمکی دی ہے اگر حماس کی قیادت نے امریکی منصوبے کو قبول کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو حماس رہنماؤں کی مصر اور قطر میں گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں، حماس کے قائدین کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ حماس رہنمائوں کو قطر اور مصر سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ معاہدے کے لئے حماس جس نے مکمل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے بغیر معاہدہ قبول کرنے سے انکار کر رکھا ہے کو ایک غیر معمولی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق امریکا نے جو بائیڈن پلان کے سامنے آتے ہی حماس پر زور دیا تھا کہ اس معاہدے کو قبول کرے۔ بعد ازاں حماس نے ایک سے زائد بار اپنے الگ الگ رہنماؤں سے یہ باور کرا دیا کہ معاہدہ تب قبول ہوگا جب اسرائیل مستقل جنگ بندی کرے گا اور اسرائیلی فوج کو غزہ سے نکالنے کو معاہدے میں شامل کیا جائے گا۔ بعدازاں حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ جو بائیڈن پلان محض لفظوں کا گورکھ دھندا ہے کیونکہ صدر جو بائیڈن کی تقریر کے علاوہ کوئی ایسی دستاویز حوالے نہیں کی گئی جس میں یہ مانا گیا ہو کہ معاہدے پر ہر صورت عمل ہوگا اور جنگ بندی سے مراد مکمل جنگ بندی اور فوجی انخلا ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید