• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی بمباری، بچے سمیت 3 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ شہر میں رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آپریشن میں امدادی ٹرک اور غزہ کے ساحل پر عارضی امریکی بندرگاہ کے استعمال کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے امریکی بندرگاہ کے استعمال کی تردید کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آپریشن میں امریکی مدد نے ثابت کر دیا کہ امریکا اسرائیل کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

دوسری جانب نصیرات کیمپ میں قتلِ عام پر اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین نے مذمت کی ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید