پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی تھی، گیند بیٹ پر اچھی آرہی تھی۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ابتدائی دس اوورز اچھا کھیلے، اننگز کے بقیہ دس اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم میچ میں بیٹرز کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔
شاہین بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔
بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی ہے، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو بھی ہرا دیا تو پاکستان کے لیے ورلڈ کپ ختم ہوجائے گا۔