ویانا(اکرم باجوہ)راٹھور برادران کی جانب سے مشتاق راٹھور ،افسر راٹھور اور ناصر راٹھور کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد منہاج سنٹر ویانا میں کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعائیہ تقریب کا آغاز حافظ محمد گلزار کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔منہاج سنٹر کے خطیب حفیظ اللہ قادری نے بردہ شریف پیش کیا ۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت معروف پنجابی نعت خوان حاجی اکبر نے حاصل کی ۔نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ عبد الحفیظ الازہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کی اولادیں انکی وفات کے بعد ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں انہوں نے بڑی تفصیل سے زندگی اور موت پر روشنی ڈالی ۔حفیظ اللہ قادری نے حاضرین شرکاء کے ساتھ مل کر درودوسلام پیش کیا ۔علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی اور امت مسلمہ فلسطین اور حاضرین شرکاء کے خصوصی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔افسر راٹھور نے حاضرین شرکاء کا انکی والدہ مرحومہ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔