• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی یرغمالی رہائی آپریشن میں امریکی عارضی بندر گاہ استعمال نہیں ہوئی، پینٹاگون

امریکا کی جانب سے غزہ کے ساحل پر امداد پہنچانے کے نام پر بنائی گئی عارضی بندرگاہ (فائل فوٹو)۔
امریکا کی جانب سے غزہ کے ساحل پر امداد پہنچانے کے نام پر بنائی گئی عارضی بندرگاہ (فائل فوٹو)۔

اسرائیل کے یرغمالی رہائی آپریشن میں امریکی عارضی بندرگاہ استعمال ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ 

تاہم اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ غزہ میں امریکی بندرگاہ کسی بھی طرح اسرائیلی آپریشن میں استعمال نہیں ہوئی۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی آپریشن میں اسرائیلی فوج نے بندرگاہ کا نزدیکی علاقہ استعمال کیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج کے نصیرات کیمپ آپریشن میں 4 یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا تھا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق نصیرات کیمپ آپریشن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے 274 فلسطینی شہید ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید