کوئٹہ(پ ر)جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالغنی ساسولی حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی قاسم شاہ حاجی عبدالرزاق لانگو اور حافظ منصور احمد مینگل نے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے قربانی کے جانوروں کو پاکستان لانے کی اجازت دی جائے اس وقت کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ قیمتوں کو اعتدال میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ مال مویشی کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور یہ ضرورت افغانستان سے قربانی کے جانوروں کو ملک لانے کی اجازت دیئے بغیر پوری نہیں ہوسکتی۔