• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹرین مسافر طیارے کو فضا میں ژالہ باری سے شدید نقصان

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا 

آسٹرین ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو پرواز کے دوران ژالہ باری سے شدید نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ اتوار کو اسپین سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جارہا تھا جس میں 173 مسافر اور عملے کے 6 افراد موجود تھےتاہم طیارے کو بحفاظت ویانا میں اتار لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے فضا سے مے ڈے کی وارننگ بھی دی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹرین ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو سامنے کی طرف سے نقصان پہنچا، اس کے کاک پٹ میں لگی کھڑکیاں بھی چٹخ گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کوئی شخص زخمی یا کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید