• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کئی سال سے دستیاب نہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری اسپتال کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے ویکسین سے محروم ہے۔

ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں کتے کے کاٹے کے علاج کی ویکسین کئی سال سے دستیاب نہیں ہے۔

کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے ویکسین باہر سے منگوانی پڑتی ہے، اسپتال میں کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے مخصوص شعبہ بھی نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کتے کے کاٹے کے کیس دوسرے اسپتال میں ریفر کر دیے جاتے ہیں، اسپتال میں کتے کے کاٹے کے کیس روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق سول اور جناح اسپتال میں کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے ویکسین دستیاب ہے۔

صحت سے مزید