پیر اعجاز ہاشمی نے جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ بیماری کے باعث جے یو پی کی سربراہی کرنے سے قاصر ہوں۔ کوئی متحرک شخصیت پارٹی کی قیادت سنبھالے۔
ترجمان جے یو پی نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی پیر اعجاز ہاشمی 2016 میں جماعت کے صدر بنے۔
ترجمان کے مطابق ایک سے دو دن میں پارٹی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔