کراچی(صباح نیوز)عدالت نے انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ۔دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلا اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔