• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروتھ ریٹ کی 2030ء تک بھی ریکوری نہیں ہو سکے گی: زرتاج گل

پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہمارے دورِ حکومت میں گروتھ ریٹ 6 فیصد تھا، موجودہ حکومت میں گروتھ ریٹ منفی میں چلا گیا ہے، جس کی 2030ء تک بھی ریکوری نہیں ہو سکے گی۔

وفاقی بجٹ 25-2024ء کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل و پی ٹی آئی کے منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئی ہوئی رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی اعشاریے درست نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بجٹ کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، یہ بجٹ غریب عوام نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، اس حکومت کو خود نہیں پتہ کہ بجٹ میں کیا پیش کیا جا رہا ہے۔

زرتاج گل نے مزید کہا ہے کہ جھوٹی حکومت پیپلز پارٹی کے کندھے پر چل رہی ہے، پیپلز پارٹی بجٹ کے بارے میں غلط بیانی کر رہی ہے، وہ حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے ، پیپلز پارٹی نے ہتکِ عزت کا قانون ملی بھگت سے پاس کرایا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید