پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں ملا جلا رجحان رہا۔
پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کم ہو کر 81 ہزار 597 پر بند ہوا ہے۔
بازارِ حصص کے پہلے سیشن میں 14.49 کروڑ شیئرز کے سودے 5.61 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔