• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس موبائل میں آئے سادہ لباس افراد کی پان کے کیبن سے لوٹ مار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس موبائل میں آئے سادہ لباس افراد نے پان کے کیبن سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے، دکاندار کے مطابق اس کو 70 ہزار روپے سے زیادہ  کا نقصان ہوا ہے، یہی لوگ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھی مجھ سے لوٹ مار کرکے گئے ہیں۔

متاثرہ دکاندار شاہزیب مغل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں سادہ لباس افراد میرے کیبن پر آئے، ایک شخص کود کر میرے کیبن میں آگیا، یہ افراد کیش کاؤنٹر سے 35 ہزار روپے سے زیادہ کی رقم، سگریٹ اور دیگر چیزیں لوٹ کر لے گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو کے مطابق پولیس ایک موبائل کیبن کے سامنے کھڑی ہے۔

ایک سادہ لباس شخص باہر ہے جبکہ دوسرا ملزم دکان کے اندر سے نقد رقم، سگریٹ سمیٹ کر شاپر میں ڈالتا ہے، سادہ لباس ایک شخص کا چہرہ واضح ہے جبکہ دوسرے نے ماسک پہنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہے، اس نے کہا ہے کہ وہ درخواست لکھ کر تھانے میں جمع کرائے گا۔

قومی خبریں سے مزید